Saturday, November 8, 2014

وبائل میں لیپ ٹاپ کی مدد سے نیٹ چلانا

وبائل میں لیپ ٹاپ کی مدد سے نیٹ چلانا

اسکے لئے ہمیں ضرورت ہے ایک انٹرنیٹ کنیکشن کی لیپ ٹاپ میں وائرلیس کارڈ موجود ہو بمعہ ونڈو سیون اور جس موبائل پر نیٹ چلانا ہے اُس میں وائی فائی کی سہولت موجود ہو۔
نوٹ ایکس پی میں بھی ایسا ممکن ہے دوسرے سافٹوئیرز کے ساتھ لیکن ایکس پی پہلے سے یہ سہولت موجود نہیں ہوتی۔
یہ طریقہ بُہت ہی آسان اور عام ہے

نوٹ۔ یہ سب کرنے سے پہلے اپنا وائی فائی آن کر لیں

سب سے پہلے نیچے ٹاسک بار میں سےگھڑی کے قریب نیٹ ورک کے آپشن میں جائیں۔

پھر اوپن نیٹ ورک اینڈ شیئرنگ پر کلک کریں

اب آپ کے پاس کُچھ اسطرح کی ونڈو اوپن ہو گی اس میں سے سیٹ اپ نیو کنکشن پر کلک کریں۔

اب ایک نئی ونڈو کھل جائے گی

اس میں سے آپ سیٹ اپ وائرلیس کنکشن کی اپشن جو ہائی لائیت کی ہے اسکو سیلیکٹ کریں اور 2 بار نیکسٹ کرتے جائیں
اب آپ کے پاس ایک اور ونڈو اوپن ہوجائے گی
یہاں اپ اپنے نیٹ ورک کو کوئ بھی نام دیں اور ایک پاسورڈ سلیکٹ کریں جو کم از کم 8 الفاظ پر مشتمل ہو
درمیان والے اپشن کو ایسے ہی چھوڑ دیں زیادہ تر یہی استعمال ہوتا ہے۔
اب نیکسٹ کر دیں


لیجئے آپ کا لیپ ٹاپ اب وائرلیس راؤٹر کے طور پہ کام کرے گا۔

رینج میں موجود کسی بھی لیپ ٹاپ یا موبائل کو اس سے کنیکٹ کر کے آپ انٹر نیٹ استعمال کر سکتے ہیں

اسکا پاسورڈ وہی ہوگا جو اوپر آپ نے سیٹ کیا ہے

No comments:

Post a Comment